ہربچے کو بلا امتیاز زندگی گزارنے کا حق ملنا چاہیے:رانا احتشام ربانی

Jul 04, 2023

لاہور ( خبرنگار ) معروف دانشور اور متعدد کتب کے مصنف رانا احتشام ربانی نے کہا ہے کہ دنیا میں آنیوالے ہربچے کو بلا امتیاز رنگ ونسل و مذہب بہتر زندگی گزارنے کا حق ملنا چاہیے، اس کے لئے بہترخوراک،صحت وتعلیم اور انصاف جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی انسانیت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی کتاب”RUMINATIONS“ ( غوروفکر ) کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رانا احتشام ربانی نے کہا ہم اجتماعی دانش کے ذریعے اپنے مسائل کو حل کرسکتے ہیں۔ مہمان خصوصی بیرسٹر احمد قیوم نے کہا کہ رانا احتشام ربانی کی کتاب میں پیش کیا گیا کلام قاری پر اپنا گہرا تاثر چھوڑتا ہے۔صدر تقریب سینٹر ولید اقبال نے کہا کہ مجھے رانا احتشام ربانی کی کتاب میں پیش کردہ نکات میں فکر اقبال کی جھلک جا بجا دکھائی دیتی ہے۔ ولید اقبال نے اپنے دعوے کے ثبوت میں کلام اقبال سے متعدد حوالے بھی دیئے ،دیگر مقررین میں سید منظور علی گیلانی، ڈاکٹر افتخار بخاری، محمد عالمگیر خان ، مس رسفلہ منہاس، قاضی منشا اور عزیز اے شیخ شامل ہیں، تقریب کا اہتمام رفیع رضا کھرل (سابق چیئرمین انسانی حقوق کمیٹی ہائی کورٹ بار ) نے کیا۔

مزیدخبریں