لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بیل آﺅٹ پیکج سے پاکستان کو بہت سے فوائد حاصل ہونگے۔ اس کا بنیادی فائدہ ادائیگیوں کے توازن میں بہتری اور معاشی عدم استحکام پر قابو کی صورت میں ظاہر ہو گا۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ سے کرنسی مستحکم ہو گی اور اس سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات، مالیاتی استحکام کے اقدامات، ٹیکس اصلاحات، سرکاری اداروں کی نجکاری اور گورننس میں بہتری کے نفاذ سے ملک طویل مدتی معاشی استحکام اور پائیدار ترقی حاصل کر سکتا ہے۔ اس سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول میں بھی مدد ملے گی اور اس میں اضافہ سے اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔
پریس ریلیز
آئی ایم ایف بیل آﺅٹ پیکج سے بہت سے فوائد حاصل ہونگے:کاشف اشفاق
Jul 04, 2023