لاہور(کامرس رپورٹر )سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت جنوبی ایشیا کو بڑی آبادی کے مسئلہ کا سامنا ہے، یہ آبادی ان ممالک کے بہت سارے وسائل ہڑپ کر رہی ہے۔ پیر کو یہاں ’معیشت پر بڑھتی ہوئی آبادی کے اثرات‘ کے موضوع پر ایک گول میز کانفرنس کی صدارت کرتے کہا جنوبی ایشیا میں بڑھتی آبادی اور غربت سے نمٹنے کےلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وسائل اور بنیادی ڈھانچے پر آبادی کا بوجھ بہت زیادہ ہے جس سے معاشی مواقع اور خوشحال زندگی کو یقینی بنانا انتہائی مشکل ہے۔ معیاری تعلیم کا فقدان بھی جنوبی ایشیا میں غربت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں بے روزگاری کی وجہ یہ بھی ہے کہ خطے کی اقتصادی ترقی بڑھتی ہوئی آبادی کے مطابق نہیں ہو سکی۔
تیزی سے بڑھتی آبادی تمام وسائل ہڑپ کر رہی:افتخار علی ملک
Jul 04, 2023