لاہور(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپس عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد گزشتہ روز دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سینکڑوں لڑکے اور لڑکیاں ووشو، کراٹے، تائی کوانڈو، سیلف ڈیفنس اور بیڈمنٹن کے سمر کیمپس میں کوالیفائیڈ کوچز کی نگرانی میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پر 14 کھیلوں جس میں اتھلیٹکس، آرچری، بیڈمنٹن، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، ٹیبل ٹینس، لان ٹینس، سیلف ڈیفنس، تائی کوانڈو، ووشو، کراٹے،جمناسٹک اور سوئمنگ کے سمر کیمپس 12جون سے جاری ہیں جو 12اگست تک جاری رہیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سمر کیمپس نوجوانوں میں سپورٹس کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار وسیع پیمانے پر سمر کیمپس لگائے گئے ہیں جس میں ہزاروں لڑکے اور لڑکیاں مختلف کھیلوں کی تربیت حاصل کررہے ہیں۔ اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ان کا کہنا تھا کہ موسم گرما کی تعطیلات میں سمر کیمپس کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔، سمر کیمپس میں ہرڈویڑن سے نیا ٹیلنٹ تلاش کیا جارہا ہے اس ٹیلنٹ کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔
عید تعطیلات کے بعدووشو، کراٹے، سیلف ڈیفنس سمر کیمپس کا دوبارہ آغاز
Jul 04, 2023