اسلام آباد(آئی این پی)لا اینڈ جسٹس کمیشن ملکی آبادی سے متعلق کانفرنس کرائے گا،2 روزہ کانفرنس 14 اور 15 جولائی کو سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوگی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کانفرنس کے افتتاحی اور اختتامی سیشن سے خطاب کریں گے،کانفرنس کے مختلف سیشنز میں سپریم کورٹ کے دیگر ججز شریک ہوں گے، کانفرنس میں اعلی عدلیہ کے ججز، بین الاقوامی ماہرین اور سفارتکار بھی شرکت کریں گے۔
لا اینڈ جسٹس کانفرنس