لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
سماعت ملتوی
وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
Jul 04, 2023