الیکشن کمشن کے ترجمان کی مردم شماری کے حوالے  سے میڈیا میں چھپنے والی خبروں کی تردید


 اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مردم شماری کے حوالے سے میڈیا میں چھپنے والی خبروں کی مکمل طور پر تردید کی ہے۔اپنے بیان میں ترجمان نے واضح کیا کہ واضح کیا جاتا ہے کہ مردم شماری کے حوالے سے کمیشن کی نہ تو کوئی میٹنگ ہوئی ہے اور نہ ہی مردم شماری کا موضوع کمیشن کے کسی بھی اجلاس میں زیر بحث رہا ہے۔ترجمان نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آئین اور قانون کا پابند ھے اور اپنے تمام فیصلے اور ذمہ داریاں آئین اور قانون کے تحت ہی سرانجام دیتا ہے۔
ترجمان الیکشن کمشن 

ای پیپر دی نیشن