لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ریلوے سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئے۔ ایم ایل ون منصوبہ پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میںسبی۔ ہرنائی سیکشن پر جاری کام کی رفتار پر اظہار اطمینان کیا گیا جبکہ سبی۔ ہرنائی ٹرین آپریشن بحالی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر ریلوے کو برانڈنگ کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا گیا، ابتدائی پائلٹ پراجیکٹ پر 15کوچز کی برانڈنگ پر کام اسی مہینے شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سٹیل شاپ مغل پورہ میں الیکٹرک آرک فرنس کی تنصیب 25جولائی تک مکمل کر لی جائے گی۔ فرنس چلنے سے سٹیل شاپ کی پیداوار میں اضافہ اور معیار میں بہتری آئے گی۔ لینڈ رولز کی کابینہ منظوری پر اپڈیٹ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، فائبر آپٹیکل کیبل پالیسی سے متعلق مختلف پہلوو¿ں پر غورکیا گیا۔
سعد رفیق