کندھکوٹ (رپورٹ گوکل داس، نامہ نگار )کشمور کے کچے کے علاقے گیھلپور میں چوری کے تنازعہ پر شر و کوش برادری کے دو گروپوں میں تصادم، گولیاں لگنے کے باعث کوش برادری کے 4افراد جانبحق ہوگئے، ایک زخمی، مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کشمور کے کچے کے علاقے گیھلپور میں چوری کے تنازعہ پر شر و کوش برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا شر برادری کی فائرنگ سے دو افراد ماھیوال کوش اور اللّٰہ بچایو کوش جانبحق ہوگئے جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے دونوں گروپوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ چلتا رہا پولیس کچے کا علاقہ ہونے کی وجہ سے جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی تھی جبکہ زخمیوں کے تاب نہ لاتے ہوئے ببل کوش اور سخی کوش بھی دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہے آخری اطلاع تک کچے کا علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو لاشیں نہ مل سکیں تھیں جبکہ رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی کشمور محمد صادق حسین اوڈھو کا کہنا تھا کہ کچے کے گیھلپور کے علاقے میں شر و کوش برادری کے دو گروپوں میں چوری کے معاملے پر جھگڑا ہوا ہے جس پر فائرنگ سے 4افراد قتل ہوئے ہیں چاروں افراد کا تعلق جرائم پیشہ افراد سے تھا کچے کا علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو پہنچنے میں دشواری ہوتی ہے اور دونوں گروپ کے جرائم پیشہ افراد کا ہی جھگڑا ہوا تھا جس میں 4 افراد قتل ہوئے ہیں، ادھر کچے میں چاچڑ اور جاگیرانی قبائل کے دو گروہوں میں چلنے والے خونی تنازعہ کے باعث چاچڑ قبیلے کے دو افراد قتل علاقے میں خوف وہراس پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی تفصیلات کے مطابق؛ کندھکوٹ پولیس تھانہ درانی مھر کی حدود میں چاچڑ اور جاگیرانی قبیلے کے دو گروہوں میں چلنے والے خونی تنازعہ کے باعث جاگیرانی قبیلے کے مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی گولیاں لگنے سے لقمان چاچڑ اور میر محمد چاچڑ موقع پر ہی جانبحق ہو گئے واقعہ پر کچے کے علاقے میں خوف وہراس چھا گیا پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی چاچڑ قبیلے کے سیکڑوں افراد اسلحہ اٹھا کر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ایسے واقعہ کے بعد دونوں گروہ کے افراد مورچہ بند ہو گئے مزید خونریزی کا اندیشہ ہے۔
کشمور تصادم