ایچ ای سی نے جامعات کو کالجوں کا نیا الحاق کرنے سے روک دیا

Jul 04, 2023


اسلام آباد(نا مہ نگار)ایچ ای سی نے معیار تعلیم میں بہتری کے لیے جامعات کو کالجوں کا نیا الحاق کرنے سے روک دیا،اعلٰی تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی)نے کالجوں کی سطح پر اعلٰی تعلیم کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کالجوں اور ڈگری جاری کرنے والے اداروں کے جامعات کے ساتھ نئے الحاق (affiliation)پرمکمل پابندی عائد کر دی ہے۔تعلیمی پروگراموں کے الحاق پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ایچ ای سی کی طرف سے الحاق سے متعلق پالیسی پر جاری نظر ثانی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پالیسی پر نظر ثانی کا مقصد ملک میں اعلٰی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا اور بعض جامعات کی طرف سے غیر معیاری کالجوں کو الحاق فراہم کرنے کی مشق کی روک تھام کرنا ہے۔ ایچ ای سی نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بعض جامعات ایچ ای سی کی واضح ہدایات کے باوجود انفراسٹرکچر، فیکلٹی اور دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کو نظر انداز کرتے ہوئے کالجوں کا خود سے الحاق کررہی ہیں جس سے معیار تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ 
 نیا الحاق

مزیدخبریں