لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تھانہ چھانگا مانگا کی حدود میں دیرینہ رنجش پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ ریجن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او قصور کو ملزموں کی گرفتاری کیلئے ذاتی نگرانی میں اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی جائے۔ مرنے والوں میں محمد عمران، عبداللہ اور رمضان شامل تھے جبکہ واقعہ میں متعدد افراد مضروب بھی ہوئے تھے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ سینئر افسر مقتولین کی فیملی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی جلد از جلد فراہمی یقینی بنائی جائے۔
آئی جی نوٹس