اسد قیصر‘ انور تاج کی عبوری ضمانت‘ پی ٹی آئی ہی میری جماعت: سابق سپیکر

اسلام آباد (وقائع نگار+نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت نمبر 2 نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پی ٹی آئی رہنما و سابق ایم این اے انور تاج کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ گذشتہ روز اسد قیصر کی جانب سے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں ضمانت کیلئے دائر درخواست میں وفاق اور ایس ایچ او تھانہ سنگجانی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ میرے خلاف بدنیتی پر مبنی سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی وابستگی کے باعث جھوٹے مقدمہ میں نامزد کیا گیا۔ عدالت نے تیس تیس ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض دونوں کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت13 جولائی تک کیلئے ملتوی کر دی۔ قبل ازیں اسد قیصر نے بائیومیٹرک کرائی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے سے متعلق سوال پر سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ہوں اور پی ٹی آئی ہی میری جماعت ہے۔ پرویز خٹک کے بیانات پر پارٹی نے جواب دے دیا ہے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عام آدمی کی زندگی اجیرن ہے اور حکمران دبئی میں بیٹھ کر بندر بانٹ کر رہے ہیں۔ الیکشن ہو جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ کیا گیا معاہدہ عوام کے سامنے لایا جائے۔ بلاول بھٹو اور احسن اقبال اسمبلی میں آ ئی ایم ایف معاہدے کی مخالفت کرتے تھے۔
اسد قیصر

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...