مزید صوبوں کی بات 18ویں ترمیم کےخلاف،صدارتی نظام کیلئے کی جا رہی: رضا ربانی

Jul 04, 2023

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے اضافی صوبوں کی بات اٹھاریوں ترمیم رول بیک اور صدارتی نظام متعارف کرانے کیلئے کی جا رہی ہے۔اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا ریاست کو اپنے ماضی خصوصاً ماضی قریب کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے، آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ تباہی کا باعث بنے گی۔ آئینی معاملات خصوصاً صوبائی خود مختاری پر قومی اتفاق رائے ممکن نہیں ہوگا، اس سے سیاسی عدم استحکام آئے گا اور معاشی عدم استحکام پیدا ہوگا۔
 رضا ربانی

مزیدخبریں