لاہور‘اسلام آباد (نیوز رپورٹر+نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خرم دستگیر نے ہیڈ بلوکی میں سی پیک کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان چین دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے۔ نواز شریف دور میں سی پیک پر کام شروع ہوا چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ سی پیک پر 10 سال پہلے کام شروع ہوا چین اس وقت پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا جب کوئی اور ملک ساتھ دینے کو تیار نہیں تھا۔ سی پیک فلیگ شپ پروجیکٹ ،کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے 3.64 بلین کلو واٹ گھنٹے، مجموعی بجلی کی پیداوار کے ساتھ محفوظ آپریشن کا ایک سال 29جون کو مکمل کرلیا ہے۔ اس پروجیکٹ نے اپنی پہلی سالگرہ تقریبا 1.59 ملین ٹن معیاری کوئلے کی بچت اور 3.98 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی کمی کے ساتھ منائی ہے۔ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجکیٹ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو(BRI)کے تحت پہلا سب سے بڑا پن بجلی کی سرمایہ کاری اور تعمیراتی منصوبہ ہے۔ گزشتہ سال کروٹ ہائیڈرو پاورپراجیکٹ نے بجلی کی پیداوار میں صفر حادثات اور صفر نقصانات کا اپنا ہدف حاصل کیا ہے۔17 جون کوکروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے پبلک اوپن ڈے کا انعقاد کیا اور اس موقع پر پاکستان سینٹ کی دفاعی کمیٹی کے ایک وفد نے پلانٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران مندوبین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ایک کامیاب مثال کے طور پر کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعریف کی۔
خرم دستگیر