قرآن کریم دنیا کے دو ارب مسلمانوں کیلئے سرخ لکیر: خواتین رہنما

لاہور (رفیعہ ناہید اکرام) مختلف سیاسی جماعتوں کی خواتین رہنماﺅں نے سویڈن میں قرآن کریم کے حوالے سے ہونے والے دلسوز واقعے پر انتہائی غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور قرآن کریم کو دنیا کے دو ارب مسلمانوں کی سرخ لکیر قرار دیتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوانے میں اقوام متحدہ سے کردار کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو میں مسلم لیگ ن شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سیدہ نوشین افتخار اور سابق رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت نے کہا ہے کہ واقعہ پر تمام امت مسلمہ میں شدید غم وغصہ اور اضطراب پایا جاتا ہے، اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ ان واقعات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا کہ سویڈن کی اس ناپاک حرکت کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ سٹاک ہوم پولیس کی جانب سے اس ناپاک جسارت کی اجازت دی گئی، دنیا میں دو ارب مسلمان ہیں۔ شعائر اسلامی کی توہین سے دو ارب مسلمانوں کے دل زخمی ہوئے ہیں۔ اسلامو فوبیا مغرب میں ایک کینسر کی طرح پھیل رہا ہے۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی، ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر حمیرا طارق، ثمینہ سعید، صدر وسطی پنجاب ربیعہ طارق، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی امور خارجہ اور صدر لاہور عظمی عمران نے کہا کہ یورپی ممالک میں اظہار آزادی رائے کے نام پر پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی، قرآن عظیم اور مسلمانوں کے مقدس مقامات کی توہین کھیل تماشا بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدبخت انسان نے قرآن عظیم کی شان میں گستاخی کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ مسلم لیگ ق شعبہ خواتین کی صدر فرخ خان نے کہا کہ اسلام ایک پر امن مذہب ہے اور تمام مذاہب کی تعلیمات اور عقائد کے احترام کا درس دیتا ہے۔ عالمی برادری اس افسوسناک واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لے اور واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے سزا دی جائے، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو بھی دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کی مقدس مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
خواتین رہنما

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...