نیویارک(این این آئی)نیویارک میں امریکی صدر جو بائیڈن کے قافلے سے گزرنے کے موقع پر سڑک کو مکمل طور پر خالی کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے ڈلیوری ورکر پر حملہ کردیا۔ واقعہ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پھیلایا گیا ہے۔ویڈیو کلپ کے دوران پولیس اہلکار ایک ڈیلیوری مین کو اپنی موٹر سائیکل سے عجیب انداز میں گراتا دکھائی دے رہا ہے۔ اسی کے چند لمحے بعد امریکی صدر ٹریفک قافلہ کی گاڑیاں گزرنے لگیں۔ پولیس اہلکار نے ڈلیوری مین کو اٹھنے میں مدد کی اور ڈلیوری مین سڑک کے درمیان ہی کھڑا ہوگیا۔اس واقعہ کی تاریخ معلوم نہیں ہے تاہم اس منظر کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر ناراضی کا اظہار کیا گیا۔ لوگوں نے کہا کہ صدر بائیڈن کے لیے ڈلیوری کارکن کو تکلیف پہنچائی گئی ہے۔یہ ویڈیو اس موقع پر پھیلائی گئی ہے جب فرانس میں ایک ڈلیوری مین کو پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تو بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔
پولیس حملہ