جکارتہ(اے پی پی)انڈونیشیا کے مشرقی صوبے پاپوا میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابقریکٹر سکیل پر زلزلےکی شدت 6 درجے تھی اور اس کا مرکزکیروم ضلع سے 79 کلومیٹر جنوب مغرب میں اور 10 کلومیٹر کی گہرائی تھا۔ فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
زلزلہ