بھارت، یوپی جیل کے باہرجعلی مقابلے  میں ایک شخص ہلاک، دو زخمی


بجنور(این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بجنور میں ایک جیل کے باہر فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو گینگسٹرزوشال پنڈت اور اس کے ساتھی رونق نے اپنے حریف راجن پر فائرنگ کی جو بجنور کی جیل سے 17دن کی عدالتی حراست کے بعد رہا ہو رہاتھا، تاہم عینی شاہدین نے واقعے کو ایک جعلی مقابلہ قراردیا جس کی منصوبہ بندی پولیس نے کی تھی۔ پولیس نے جعلی مقابلے کے واضح کیس کو چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے کہاکہ غلطی سے رونق کی گولی وشال کو لگی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔یہ واقعہ ہفتے کی شام کو پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک گارڈ اور ایک پولیس کانسٹیبل سمیت دو دیگر افراد بھی زخمی ہوگئے۔راجن 13جون سے اقدام قتل کے الزام میں جیل میں بند تھا۔بجنور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیرج کمار جدون نے کہاکہ جیسے ہی راجن جیل سے باہر نکلاتووشال پنڈت اور اس کے ساتھی رونق نے جو اسے نشانہ بنانے آئے تھے، اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ اس کے فوراً بعد جیل کے ایک گارڈ اور قریبی پولیس چوکی پر موجود پولیس اہلکار راجن کو بچانے کے لیے آئے۔جب راجن واپس جیل کے گیٹ کی طرف بھاگ رہا تھا، دونوں حملہ آور ہاتھوں میں آتشیں اسلحہ لیے اس کا پیچھا کر رہے تھے۔تاہم راجن حملے میں محفوظ رہا اور وشال پنڈت کو اس کے ساتھی رونق کی گولی لگی اور وہ ضلع اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گیا۔انہوں نے کہاکہ فائرنگ کے تبادلے میں جیل کا ایک گارڈ رنجیت سنگھ اور پولیس کانسٹیبل راجیو کمار کوگولیاں لگیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
بھارت جعلی مقابلہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...