کروشیا(نیٹ نیوز) یورپ کے ایک پر فضا شہر کی تنگ گلیوں میں پہیوں والے سوٹ کیس کے شور سے پریشان لوگوں کی شکایت پر سوٹ کیس لے کر گزرنے کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کرویشیا کا ایک خوبصورت شہر، ڈوبروونِک قدرتی نظاروں اور رنگ برنگی حسین عمارتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہاں سالانہ لاکھوں سیاح آتے ہیں اور جاتے وقت اپنے سوٹ کیس گھسیٹتے ہوئے نکلتے ہیں۔ یہاں کی تنگ گلیاں ہموار تارکول کی بجائے اینٹوں پر مشتمل ہیں اور ناہموار ہیں۔ جب پہیئے ان اونچے نیچے راستے سے گزرتے ہیں تو اس سے شور پیدا ہوتا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے پر 288 ڈالر تک کا جرمانہ بھی ہوسکتا ہے جو پاکستانی روپوں میں 90 ہزار روپے کے برابر رقم ہے۔
سوٹ کیس