استنبول (آئی این پی) ترکیہ کا شمالی عراق میں آپریشن،9 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک امور دفاع نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں بتایا کہ ہماری بہادر فوج نے شمالی عراق میں دہشت گردوں کا صفایا کرنا جاری رکھا ہوا ہے، پنجہ کلید آپریشن کے حامل علاقوں میں پی کے کے کے نو دہشتگردوں کو فضائی آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا ۔ اپنے بیان میں ترک حکام نے بتایا کہ علاقے میں آخری دہشت گرد کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رہے گا۔
ترکیہ9 دہشتگرد ہلاک