ایران کی شہریوں کو مظاہروں کے باعث  فرانس کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت

Jul 04, 2023


تہران (اے پی پی)ایران نے فرانس میں جاری تشدد کے باعث اپنے شہریوں کو اس ملک کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان ناصر کنعانی نے گزشتہ روز ویب سائٹ پر جاری بیان میں فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے بعدہونے والے مظاہروں کے باعث شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ فرانس میں مقیم ایرانی شہری شہری فرانس کے غیر ضروری سفر یا تشدد سے متاثرہ علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ 
ایران ہدایت

مزیدخبریں