قاہرہ(این این آئی)مصر کے مشہور صحافی نے حیران کن طور پر انکشاف کیا ہے کہ علم نہ ہونے کے باعث میں اور میرا خاندان 20 سال تک گدھے کا گوشت کھاتا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشہور مصری صحافی محمود سعد نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو میں میں کہا وہ اور اس کا خاندان 20 سال تک ایک قصاب کے دھوکے میں آنے کے بعد غفلت میں اس سے 20 سال تک گدھے کا گوشت لے کر کھاتے رہے۔ قصائی کی دکان ان کی رہائش گاہ میں تھی۔مصری صحافی نے مزید بتایا کہ میری ماں اس قصاب سے گوشت خریدتی تھی اور ایک دن 20 سال بعد حسب معمول اس سے گوشت خریدنے گئی تو حیران رہ گئیں کہ دکان بند تھیہم نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ دکان کی بندش کی وجہ یہ تھی کہ حکام کو دکان میں گدھے کا گوشت ملا تھا۔ اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ قصاب گزشتہ کئی برسوں سے اپنے گاہکوں کو گدھے کا گوشت فروخت کر رہا تھا۔ اس نشاندہی کے بعد ہم حیران رہ گئے، سارا خاندان سکتے میں آگیا۔ ہمیں یقین نہیں آرہا تھا کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا ہے۔
مصری صحافی