بغداد(نیٹ نیوز) عراق کے صوبے میسان میں لاکھوں مردہ مچھلیاں دریا کے کنارے پر آگئیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دریائے امشان کے کنارے ہزاروں ٹن مردہ مچھلیوں کی آمد کو بڑی ماحولیاتی تباہی قرار دیا جا رہا ہے۔عراقی حکام کا کہنا ہے اتنی بڑی تعداد میں مچھلیوں کے مرنے کی وجہ علاقے میں جاری خشک سالی بھی ہو سکتی ہے تاہم دریائے امشان میں مچھلیوں کے مرنے کی وجہ جاننے کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
مردہ مچھلیاں