بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 8 جولائی تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی حکومتوں کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 8 جولائی تک ہونیوالی مون سون بارشوں کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ ڈیموں، دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے ۔ پی ڈی ایم نے مراسلےمیں سفارش کی ہے کہ بلوچستان کے سیاحتی مقامات کو 8 جولائی تک بند کردیا جائے جبکہ گہرے پانی کے تالابوں، ڈیمز اور دریاؤں کے قریب جانے پربھی پابندی عائد کی جائے۔