سانگلہ ہل:ڈی پی او ننکانہ کی کھلی کچہری، عوامی شکایات سنیں  

سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز نے علاقہ تھانہ سٹی میں کھلی کچہری لگائی، عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی حل کیلئے احکامات جاری کئے، کھلی کچہری میں ڈی ایس پی محمد اعظم ڈھڈی، ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد آصف اولکھ اور ایس ایچ او صدر عارف باجوہ بھی موجود تھے، سول سوسائٹی رہنماؤں نے علاقہ میں درپیش مجموعی مسائل ڈی پی او کے سامنے اجاگر کئے، ڈی پی او نے تمام اعتراضات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی، تھانہ صدر میں اندھے قتل کے مقدمہ کے ملزم گرفتار کرنے پر مدعی مقدمہ محمد ارشد نے پولیس کی کاوشوں کو خوب سراہا ۔

ای پیپر دی نیشن