قصور (نمائندہ نوائے وقت) جیل پولیس ملازم کیساتھ ڈکیتی کی واردات،ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل، موبائل و دیگر سامان چھیننے کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنا دیا، تھانہ راجہ جنگ کی حدود میں جیل ملازم تنویر موٹر سائیکل پر جارہا تھاکہ روہی نالہ کے قریب ڈاکوؤں نے روکا اور موٹر سائیکل، موبائل،نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا اور جاتے ہوئے شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا۔پولیس مقدمہ درج کرکے مصروف تفتیش ہے۔