عوام موجودہ حکومت کو تسلیم کرنے  کیلئے تیار نہیں:امان اللہ گجر 

فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری امان اللہ گجر نے کہا ہے کہ عوام موجودہ حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں قوم نے برسر اقتدار آنے کا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو دیا جو دھاندلی کے ذریعے ہتھیایا گیا اورمسلط شدہ ٹولہ اب اپنے اقتدار کو دوام دینے کیلئے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی مسلسل کوششیں کررہا ہے مگر ہم ہمت ہارنے والے نہیں ہم غریب عوام کے ترجمان اور ملکی ترقی و خوشحالی کے داعی ہیں جس کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

ای پیپر دی نیشن