شیخوپورہ : ضلع بھر میں کمسن بچوں کو اغوا کرنے کی وارداتوں میں اضافہ 

شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ، ڈاکٹر جمیل اختر ، سیف الرحمن سیفی)  ضلع شیخوپورہ میں کمسن بچوں کو اغوا کرنے کا سلسلہ جاری ہے اغوا کار گروپ ضلع بھرکے مختلف علاقوں اور گنجان آباد محلوں میں بچوں کو اغوا کر کے گداگر مافیا کے حوالے کر رہے ہیں اکثر گداگر مافیا ان بچوں سے ہائی ویز پر ٹول پلازوں کے باہر بھیک منگوائی جاتی ہے شدید گرمی میں خواتین مبینہ طور پر اغوا شدہ کمسن بچوں کو بے ہوشی کے انجکشن لگا کر سڑ ک پر لٹا کر بھیک مانگتی ہے پولیس چائلڈ پروٹیکشن بیورو محکمہ سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ محکموں کے ملازمین گداگر کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہے دوسری طرف اغوا ہونے والے بچوں کے والدین اپنے بچوں کی تلاش کے حوالے سے تھانوں اور پیروں فقیروں کے ڈیروں پر چکر مار رہے ہیں مگر کسی جگہ بھی ان کی شنوائی نہیں ہو رہی ایک سروے میں پتہ چلاہے کہ اغوا کار گروہ ایک سال سے ڈھائی سال تک کے بچوں کو اغواکرنے کے بعد انہیں گداگر مافیا کے حوالے کرتا ہے ۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ‘ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گداگر مافیا اور بچوں کو اغوا کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کیاجائے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...