موڑکھنڈا(نامہ نگار) موڑکھنڈا میں ستھرا پنجاب کے دعوے دھرے رہ گئے۔مون سون سے قبل ہی مین نالہ بند ہو گیا۔ گندا پانی گلیوں میں کھڑا ہونے سے اہل محلہ کا مساجد تک جانا محال ہو چکا ہے۔ بدبو اور تعفن سے برا حال ہے۔اس سلسلے میں اہل محلہ نے کئی بار ضلعی انتظامیہ کو تحریری طور پر بھی آگاہ کیا مگر معاملہ تاحال حل طلب ہے۔اہل محلہ نے ڈی سی ننکانہ سے نوٹس لے کر مون سون سے قبل نالہ کی صفائی کرانے کی اپیل کی ہے۔