ننکانہ: انتظامیہ ‘پولیس کے زیر اہتمام میں دعوت امن کانفرنس

ننکانہ صاحب ( نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب اور ضلعی پولیس کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں دعوت امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری ارشد اور ڈی پی او صاعد عزیز نے امن کانفرنس کی صدارت کی۔ ممبران ضلعی امن کمیٹی، علمائے اکرام، مجالس جلوسوں کے منتظمین اور انجمن تاجران کے نمائندوں سمیت دیگر افراد بھی دعوت امن کانفرنس میں شریک تھے۔ تمام مکاتب فکر کے علمائے اکرام نے دعوت امن کانفرنس میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور دعوت امن کانفرنس کے شرکاء نے محرم میں مذہبی رواداری، اخوت اور بھائی چارے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری ارشد نے دعوت امن کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ دعوت امن کانفرنس کا مقصد بھائی چارے اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کو یقینی بنانا ہے ، ماہ محرم الحرام میں محافل، مجالس اور جلوسوں کو پرامن بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن