پی ٹی آئی قیادت معاشی استحکام کے عمل کو روکنا چاہتی ہے:طارق محمود ڈوگر  

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اپنی مفاد پرستی اور انتشار کی سیاست کے باعث مرحلہ وار ختم ہورہی ہے تحریک انصاف قیادت ایک طرف ملک میں انتشار برپا کر کے معاشی استحکام کے عمل کو روکنا چاہتی ہے تو دوسری طرف بین الاقوامی لابنگ فرموں کے ذریعے پاکستان کے بیرونی دنیا سے تعلقات کو خراب اور معاشی مسائل میں اضافہ کرنے کی سازش پر عمل پیرا ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی پاکستان کا مفاد (ن) لیگ کو سب سے مقدم ہے، (ن) سے(ش) نکالنے کی باتیں کرنے والی پی ٹی آئی خود کئی ٹکروں میں بٹ چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن