شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مریدکے کے بزرگ صحافی مجید چوہان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایک پراپرٹی ڈیلر نے ان کی بیماری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دھوکہ دہی سے مکان ہتھیا لیا ۔ میرا کروڑوں روپے مالیت کا مکان چند لاکھ میں فروخت کیا گیا اور پھر 3,4 مرلے کا مکان خرید لیا جس کی قیمت پوری وصول کی مگرپیمائش میں جگہ کم نکلی اس دوران میرے جواں سالہ بیٹے کی موت ہو گئی اور میں اس غم میں 7سال تک شدید بیماررہااب بحالی صحت کے بعد پراپرٹی ڈیلر سے رابطہ کیا تواس نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اس سلسلہ میں ڈی ایس پی مریدکے کو درخواست دے دی جنہوں نے انکوائری شروع کردی ہے تاحا ل مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔ مجید چوہان نے وزیر اعلیٰ ،آئی جی پنجاب‘ آر پی او اور ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ملزموں کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جائے ۔