لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اگلے سال پاکستان میں شیڈول ہے جس میں شائقین کو ایک بار پھر پاکستان‘ بھارت ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار ہے۔چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے متعلق بھارتی میڈیا کی آئی سی سی بورڈ ممبر سے گفتگو کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ یکم مارچ 2025ء کو ہو گا، روایتی حریفوں کے درمیان میچ لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم کے میچز ایک لاہور میں رکھے گئے ہیں۔ پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کیساتھ شیئر کیا ہوا ہے۔ پاکستان کے شیئر کردہ شیڈول کو ابھی تک بھارتی کرکٹ بورڈ نے منظوری نہیں دی ، سکیورٹی اور لاجسٹک مسائل کی وجہ سے بھارت کے تمام میچز لاہور میں کرانے کی تجویز دی گئی۔
چیمپئنز ٹرافی 2025ء ‘پاکستان ‘بھارت ٹاکرا یکم مارچ کو شیڈول
Jul 04, 2024