پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس پرسوں لاہور میں طلب 

Jul 04, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس 6 جولائی کو لاہور ہیڈکواٹرز میں طلب کرلیا۔ اجلاس کا بنیادی ایجنڈا مالی سال 2024-25 ء کے مالیاتی بجٹ کی منظوری ہے جبکہ ٹی20 ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، نیوزی لینڈ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کے حوالے سے بحث ایجنڈے سے غائب ہے۔ پی سی بی نے انکشاف کیا کہ بجٹ کی منظوری پر سختی سے توجہ دی جارہی ہے جبکہ ٹیم کی حالیہ ناقص پرفارمنس کے بارے میں خدشات بھی اہم امور کا حصہ ہوں گے۔

مزیدخبریں