لاہور(کامرس رپورٹر ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کو بھی اب سولر انرجی کی طرف آنا ہوگا۔ جب تک کالا باغ ڈیم کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، چھوٹے ڈیمز بنانے پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز سکول آف ڈیزائن اینڈ ٹیکسٹائل یوایم ٹی کے زیر اہتمام نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا ہے۔ایوان قائداعظم میں منعقدہ نمائش میں طلبہ و طالبات نے 170سٹالز لگائے۔صوبائی وزیر نے سٹالز کا معائنہ کیا اور طلباء کے تخلیقی کام کو سراہا۔انہوںنے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو میںکہا ہمارے طلبہ بہت باصلاحیت ہیں انہیں سپورٹ کی ضرورت ہے۔ طلباء کے انڈسٹری کے ساتھ روابط بڑھانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ٹیکسٹائل سیکٹر میں بڑا پوٹینشل ہے اور اس سیکٹر کے ساتھ ہزاروں لوگوں کاروزگاروابستہ ہے۔
آئی پی پیز کو بھی اب سولر انرجی کی طرف آنا ہوگا:چوہدری شافع حسین
Jul 04, 2024