لاہور(کامرس رپورٹر) مارکیٹنگ ایسوسی ایشن اف پاکستان پاکستان لاہور چیپٹر کے عہدیداران کا انتخاب کر لیا گیا۔ 3 نو منتخب کونسل ممبران کے ساتھ 9۔رکنی کونسل نے نوراللہ کو سال 2024-25 کیلئے صدر منتخب کر لیا۔ حمیرہ شازیہ کو جوائنٹ سیکرٹری اور سیف الاعظم کو جوائنٹ ٹریڑر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر سبکدوش ہونیوالے نائب صدر ملک عامر سلام نے نئے منتخب ہونیوالے عہدے داران کو مبارک باد دی۔ نئے عہدیداران کی تقریب حلف برداری کے بعد نو منتخب نائب صدر نور اللہ نے کونسل کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر خلیق الرحمن، ناصر جاوید چوہدری، احمد شعیب اور ملک عام السلام کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران اپنے سینئرز کی رہنمائی اور تعاون کیساتھ مارکیٹنگ ایسوسی ایشن اف پاکستان کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مارکیٹنگ پروفیشنلز اور مارکیٹنگ فیملی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان لاہور چیپٹر کے انتخابات ،نوراللہ صدر منتخب
Jul 04, 2024