’’ٹیک ایجوکیشن‘‘ دور حاضر کی ضرورت بن چکی ہے:رانا سکندر حیات  

Jul 04, 2024

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ’’ٹیک ایجوکیشن‘‘ دور حاضر کی ترجیحی ضرورت بن چکی ہے۔ اس ضمن میں ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔ مستقبل کی ڈیمانڈ کو محسوس کرتے ہوئے طلباء کو ٹیکنالوجی سے استفادہ کی طرف لا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوگل اور ٹیک ویلی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا تعلیمی نصاب کو اپ گریڈ کرنا اتنا ہی ضروری ہو چکا ہے جتنا آج کے دور میں ہنر مند اور ٹیکنالوجی سے آراستہ ہونا ضروری ہے۔ گوگل فار ایجوکیشن اور ٹیک ویلی جیسے مستند اداروں کے ساتھ مل کر پنجاب کے نوجوانوں کو گوگل سرٹیفائیڈ کورسز کروائے جائیں گے جن سے انہیں خود مختار ہونے میں مدد ملے گی۔ لاکھوں ڈالر فیس کے حامل یہ کورسز پنجاب کے نوجوان بالکل مفت کر سکیں گے۔

مزیدخبریں