لاہور(نیوز رپوٹر) امن و سلامتی کیلئے مذاہب کے درمیان رواداری کو فروغ دینا ہو گا۔انسانی حقوق کے علمبردار صدر لیگل کونسل ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان اشتیاق چوہدری نے پاکستان نیشنل کمیشن کیتھولک کے چیئرمین بشپ یوسف سوہان کی جانب سے بلائی گئی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتیں پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہیں ہمیں انکے سماجی و سیاسی حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا یہی قائد اعظم محمد علی جناح کا پیغام تھا۔انھوں نے مذاہب کے درمیان باہم ہم آہنگی کو فروغ کی تلقین کی کانفرنس کے شرکا میں مولانا عبدلکبیر آزاد فادر جیمز چنن سید نو بہار حسین شاہ سمیت جید علما نے شرکت کی۔
امن و سلامتی کیلئے مذاہب میںرواداری کو فروغ دینا ہو گا:اشتیاق چوہدری
Jul 04, 2024