لاہور (لیڈی رپورٹر) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے سکول آف ڈیزائن اینڈ ٹیکسٹا ئل کے زیر اہتمام 2 روزہ فیشن ڈیزائن اینڈ ٹیکسٹائل تھیسز نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور سرمایا کاری چوہدری شافع حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چوہدری شافع نے ربن کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا۔نمائش میں ڈاکٹر آصف رضا، پروفیسر عابد شیروانی، ڈین سکول آف ڈیزائن اینڈ ٹیکسٹائل ڈاکٹر ممتاز ملک، فیکلٹی اور سٹاف بھی موجود تھا۔ نمائش میں ٹیکسٹائل، گرافکس، فیشن اور انٹیرئر کے بی ایس کے 172 طلباء نے اپنے فائنل ایئر تھیسز پراجیکٹس پیش کیے۔ یو ایم ٹی طلباء نے، کپڑوں، جوتوں، بیگ، جیولری سمیت دیگر لوازمات کے بہترین نمونے پیش کیے جن کا فیشن اینڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری اور ایکڈیمیا سے آئے ججز نے جائزہ لیا۔