افغانستان اور ازبکستان کا چیمبر آف کامرس کے قیام کا فیصلہ 

کابل( نوائے وقت رپورٹ)  وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی نے دورہ ازبکستان کے دوران نائب وزیر اعظم جمشید خواجہ اور متعدد اعلی حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارتی اور ٹرانزٹ تعلقات کے فروغ، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی توازن، سورخان پلخمری بجلی کی ترسیل کے شعبے اور ریلوے سیکٹر میں ازبکستان کے تعاون پر بات چیت اور دونوں ممالک کے درمیان چیمبر آف کامرس کے قیام پر فیصلہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن