لاہور(نامہ نگار)ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کی صدارت میں ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کی ماہ جون کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ایس پی ڈولفن سکواڈ نے کہا کہ جون کے دوران ڈولفن سکواڈ نے ریسکیو15کی 3627درست کالز پر ریسپانڈ کرتے ہوئے شہریوں کوریسکیوکیا۔ دورانِ پٹرولنگ874436وہیکلز،موٹر سائیکلز اور937776سے زائد مشکوک افراد کو شناختی حوالے سے دستیاب جدید انڈرائیڈ سسٹم سے چیک کیا۔