لاہور(نامہ نگار) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں ایک ارب 38 کروڑ روپے فورس کی ویلفیئر پر خرچ کئے گئے ہیں ۔ پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کی مد میں 50 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی، صحت کے مسائل سے دوچار ملازمین کو میڈیکل گرانٹ کیٹیگری میں 14 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔