لاہور(نیوز رپورٹر) چیئرمین ریلوے مظہر علی شاہ نے ریلوے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مالی سال 25-2024 میں 2 نئی ٹرینوں کو گرین لائن کی طرز پر اپ گریڈ کیا جائے
اور تمام ٹرینوں میں مسافروں کیلئے سہولیات میں اضافہ کیا جائے۔ وہ گزشتہ روزریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوںنے کہا پاکستان ریلویز نے مالی معاملات میں شفافیت کیلئے سیپ سسٹم کا نفاذ کیا ہے۔ ادارے میں مزید بہتری لانے کیلئے تمام افسران کو نئی ٹیکنالوجی کیساتھ ہم آہنگ ہونا پڑے گا۔ اجلاس میں ریلوے کے پروکیورمنٹ پلان اور ریپیئر اینڈ مینٹیننس پلان کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین ریلوے نے مسافروں کی حفاظت کیلئے تمام ٹرینوں کی تمام بوگیوں میں ہر وقت آگ بجھانے والے آلات کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ٹرینوں میں استعمال ہونیوالی ہر چیز معیاری اور پائیدار ہونی چاہیے۔ چیئرمین ریلوے نے پیریاڈک اوورہالنگ کے حوالے سے سٹینڈرڈ پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کوچز کی مرمت اور بحالی کی مؤثر نگرانی کی جائے۔