سیلابی صورتحال کے پیش نظر مرکزی مسلم لیگ کا ملک بھر واٹر ریسکیو مشقوں کا آغاز

Jul 04, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) چیئرمین خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے اگر ملک میں سیلابی صورتحال بنتی ہے تو ہم ہر حال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے اپنی باصلاحیت ٹیم کے ساتھ تیار ہیں۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر مرکزی مسلم لیگ کا ملک بھر واٹر ریسکیو مشقوں کا آغازکردیا۔جس قدر گرمی کی شدت ہے۔ شنید ہے کہ بارشوں کا سلسلہ اس قدر زیادہ ہوگا۔ مرکزی مسلم لیگ اس حوالے سے اپنی تیاریوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ملک بھر میں ریسکیو ٹیموں کو متحرک کررہے ہیں۔ 1122 ریسکیو کے ہمراہ پنجاب سمیت ملک بھر میں معاون خدمات سرانجام دینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خدمت خلق واٹر ریسکیو کی جانب سے جاری منگلا ڈیم میں واٹر ریسکیو مشقوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں