جیک ودرز کاپنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کا دورہ ،جہاں آرا وٹو سے ملاقات 

Jul 04, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) برٹش ہائی کمیشن آفس لاہور کے سیکنڈ سیکرٹری پولیٹیکل جیک ودرز نے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کا دورہ کیا اور وائس چیئر پرسن جہاں آرا وٹو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہیں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے تمام پروگرام اور ان کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ جہاں آرا وٹو کا کہنا تھا کہ انہیں سماجی تحفظ کو یقینی بنانے اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبودکے پروگرامز کو لے کر درپیش چیلنجز کا سامنا ہے جس کیلئے وہ اور ان کی ٹیم بہت فعال ہے۔پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے پروگرامزکے مقاصد کو مد نظر رکھتے ہوئے جیک نے ان کی کاوشوں کو بہت سراہا۔ جہاں آرا وٹو نے آواز 2 پروگرام کے حوالے سے بھی سفارشات پیش کرتے ہوے کہا کہ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے پروگراموں کے بارے میں دیہات ،تحصیل اورضلعی سطح پر لوگوں کو آگاہی دی جا سکتی ہے تا کہ اہل لوگ اپنی اہلیت اور رجسٹریشن سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں اور آواز 2 پروگرام اس میں ایک کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں