لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر عاطف، وائی ڈی اے فیصل آباد کے رہنما ڈاکٹر نعمان اور سابق رہنما وائی ڈی اے ڈاکٹر معروف نے کی۔ ملاقات میں وائی ڈی اے وفد صوبائی وزیر صحت کو ہیلتھ سسٹم کی بہتری کیلئے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔وائی ڈی اے نے ہسپتالوں میں ہڑتال کے خاتمے سمیت دیگر معاملات خوش اسلوبی سے حل کرانے میں صوبائی وزیر صحت کے کردار کو سراہا۔ عمران نذیر نے کہا تمام ڈاکٹرز، پروفیسرز اور نرسز کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ وزیر اعلی ہیلتھ سیکٹر میں جدید اصلاحات متعارف کرانے کیلئے بھرپور وسائل فراہم کررہی ہیں۔محکمہ صحت کے نظام کو مکمل طور پر بدل دینگے۔ تحصیل و ضلعی سطح پر ہسپتالوں میں کارڈیک سنٹرز اور پیڈز کلینکس قائم کئے جارہے ہیں۔
خواجہ عمران نذیر سے وائی ڈی اے وفد کی ملاقات ، معاملات حل کرانے پر شکریہ
Jul 04, 2024