خانقاہ ڈوگراں میں غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

خانقاہ ڈوگراں،میانوالی (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) غیرت کے نام پر بھائی نے گلے میں پھندا ڈال کر حقیقی بہن کو مار دیا۔ خانقاہ ڈوگراں کے نواحی گاؤں میاں علی ڈوگراں کا محنت کش محمد عباس فجر کی نماز ادا کر کے گھر پہنچا تو اس کے بیٹے ملزم اختر عرف اختری نے اپنی سگی بہن مرینہ رانی کے گلے میں دوپٹے کا پھندا ڈال رکھا تھا جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہو گئی۔ ملزم کو اپنی بہن کے کردار پر شک تھا، ملزم قتل کے بعد فرار ہو گیا۔موسیٰ خیل کے علاقے دلیلی والا میں بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا، بتایا گیا ہے زمین کے تنازعہ پر ظفر خان اور اس کے بھائی عبدالستار کے درمیان چپقلش چلی آ رہی تھی، چٹہ وٹہ روڈ پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر مشتعل ہو کر ظفر نے فائرنگ کر دی جس سے عبدالستار جاں بحق ہو گیا ہے۔ موسیٰ خیل پولیس کی بھاری نفری جائے واردات پر پہنچ گئی، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور آبائی علاقے  موسی خیل میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...