دیرینہ دشمنی پر فیصل آباد کچہری میں فائرنگ، وکیل سمیت    4 افراد زخمی 

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ضلع کچہری میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف وکیل سمیت چار افراد کو لہو لہان کر دیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا، آر پی او اور سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ کچہری میں کھلے عام فائرنگ نے ڈسٹرکٹ کورٹس سکیورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا، ضلع کچہری میں وکیل ملک اورنگزیب وسیر اپنے بھانجے طارق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونے جا رہے تھے کہ اسی دوران ان کے مخالفین افضال وغیرہ مسلح ملزموں نے دیرینہ دشمنی کا بدلہ لینے کے لیے ان پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں ایڈووکیٹ ملک اورنگزیب وسیر اس کے بھانجے طارق محمود کے علاوہ راہگیر خاتون صغراں بی بی زوجہ مشتاق ساکن 202 ر ب اور  ارشد  شدید زخمی ہو گئے،  زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...