میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین ،پنشنرز کا تنخواہوں ،پنشن کی ادائیگی نہ ہونے کیخلاف احتجاج

لاہور( این این آئی)میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے ساڑھے 4ہزار ملازمین کو تاحال رواں ماہ کی تنخواہ اور ساڑھے 5ہزار پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی نہ ہو سکی جس کے خلاف ملازمین اور پنشنرز کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ ایم او فنانس کی غفلت کی وجہ سے ملازمین کو تنخواہوں اورپنشنرز کو پنشن کی ادائیگی نہیں ہوسکی جبکہ ٹھیکیداروں کے بل پاس ہو گئے ہیں۔ احتجاجی ملازمین اور پنشنرز نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا نوٹس لیا جائے اور تنخواہوں اور پنشن کی فی الفور ادائیگی کرائی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن