فیصل آباد: تاجر 10 کروڑ  تاوان کیلئے اغواء 

Jul 04, 2024

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) نوجوان تاجر کو دس کروڑ تاوان کے لیے اغوا کر لیا گیا۔ پولیس ملزموں کا سراغ نہ لگا سکی، تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ ڈائیوو روڈ سے نامعلوم ملزم انار کلی بازار میں آرٹیفیشل جیولری کا کاروبار کرنے والے تاجر احمد ساکن ستارہ سپنا سٹی کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اغوا کاروں نے مغوی احمد کے فون سے ورثاء کو کال کر کے دس کروڑ تاوان کی ڈیمانڈ کر دی۔

مزیدخبریں